ایس آئی آر خوف کا دوسرا نام ممتابنرجی ہے : شوبھندو ادھیکاری
ایس آئی آر خوف کا دوسرا نام ممتابنرجی ہے : شوبھندو ادھیکاری
ایس آئی آر خوف کا دوسرا نام ممتابنرجی ہے : شوبھندو ادھیکاری
کولکتہ2فروری : جب ترنمول سپریمو ممتا بنرجی دہلی میں اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں اور ترنمول کے دوسرے بڑے لیڈر ابھیشیک بنرجی جوابی حملہ کر رہے ہیں، تب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے ایس آئی آر کے معاملے پر ممتا بنرجی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شبھیندو نے صاف کہا کہ ایس آئی آر کے خوف کا دوسرا نام ممتا بنرجی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے لیے کام کرنے والے ریاستی حکومت کے ملازمین کا ایک حصہ ترنمول اور آئی پیک کے زیر اثر کام کر رہا ہے، اور انہی کے ذریعے تمام بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے ملازمین کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ایک طرف ممتا بنرجی آج دہلی میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر رہی ہیں، دوسری طرف آج مغربی بنگال میں بی جے پی نے ایس آئی آر کے خلاف ریاست بھر میں احتجاجی پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اسی دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبھیندو ادھیکاری نے ترنمول حکومت پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
شبھیندو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا، "پہلے دن سے مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور خوف و ہراس پیدا کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کے ناموں اور کنیت کے ہجے جان بوجھ کر غلط لکھے گئے ہیں۔ یہ سب وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ بی ایل او ، ای آر او اور اے ای آر او کے ایک حصے کو آئی پیک کے ساتھ بٹھا کر ناموں کے ہجے غلط کروائے گئے اور پھر لاکھوں لوگوں کو سماعت کے نام پر بلا کر ہراساں کیا گیا۔” اس کے بعد براہ راست ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ممتا بنرجی کی قیادت میں ان کی انتظامیہ نے یہ سب منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے۔ جن بی ایل او، ای آر او اور اے ای آر او نے ترنمول اور آئی پیک کے کہنے پر یہ کام کیا ہے، انہیں فوری معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی مرشد آباد، جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے ضلع مجسٹریٹس کو بھی فوری معطل کیا جانا چاہیے۔

