ممتا بنرجی نے ’لکشمی بھنڈار رقم میں مزید 500 روپے کا اضافہ کر دیا ہے
ممتا بنرجی نے ’لکشمی بھنڈار رقم میں مزید 500 روپے کا اضافہ کر دیا ہے

ریاستی حکومت نے ’لکشمی بھنڈار‘ اسکیم کے تحت دی جانے والی رقم میں مزید 500 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، اور یہ بڑھی ہوئی رقم انتخابات سے پہلے ہی بینک کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔ جمعرات کو ریاستی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ چندریما بھٹاچاریہ نے اس کا اعلان کیا۔ بجٹ تجویز کے مطابق، لکشمی بھنڈار کی بڑھی ہوئی رقم اسی ماہ یعنی فروری سے لاگو ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ ووٹنگ سے پہلے ہی خواتین کے اکاو¿نٹس میں اضافی رقم پہنچ جائے گی۔عام زمرے کی خواتین جو اب تک 1000 روپے ماہانہ حاصل کر رہی تھیں، انہیں اب 1500 روپے ملیں گے۔درج فہرست ذات (SC)، درج فہرست قبائل (ST) اور پسماندہ طبقات کی خواتین جو 1200 روپے حاصل کر رہی تھیں، انہیں اب 1700 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ اس اسکیم کے تحت پہلے ہی 2 کروڑ 21 لاکھ خواتین رجسٹرڈ ہیں، جبکہ مزید 20 لاکھ 62 ہزار نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس اضافے کے لیے بجٹ میں 15 ہزار کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔
مہنگائی بھتے (DA) میں 4 فیصد کا اضافہ۔ ماہانہ اعزازیہ میں 1000 روپے کا اضافہ۔میٹرک پاس بے روزگار نوجوانوں کے لیے اگست سے 1500 روپے ماہانہ مالی امداد کی تجویز۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ اسکیم 500 روپے سے شروع کی تھی، جسے بعد میں بڑھا کر 1000 کیا گیا اور اب اسے 1500 روپے کر دیا گیا ہے۔ 25 سے 60 سال کی عمر کی خواتین اس اسکیم کی اہل ہیں، جبکہ 60 سال کے بعد یہی رقم بڑھاپا پنشن کی صورت میں جاری رہتی ہے۔


