بنگال میںحکومت بننے کے بعد اسلام پور بدل کر ایشور پور بن جائے گا
بنگال میںحکومت بننے کے بعد اسلام پور بدل کر ایشور پور بن جائے گا

کولکاتا3مارچ :بی جے پی کے آل انڈیا صدر نتن نویناتر دیناج پور : مہاراشٹر کے اسلام پور کا نام پہلے ہی ایشور پور رکھ دیا گیا ہے۔ الہ آباد اور مغل سرائے کا نام پہلے ہی بدل دیا گیا، اب بنگال! بی جے پی کے آل انڈیا صدر نتن نوین نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے اتر دیناج پور میں اسلام پور کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو اتر دیناج پور میں ایک انتخابی میٹنگ میں کھڑے ہو کر کہی۔ انہوں نے کہا، "اس جگہ کا نام اسلام پور ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ ایشور پور ہو؟ حکومت بدلنے پر اسلام پور بدل کر ایشور پور ہو جائے گا۔” ترنمول لیڈر جے پرکاش مجمدار نے کہا، "بی جے پی نام بدل کر تاریخ نہیں بدل سکتی۔ کیا پلاسی کی جنگ کے واقعات کو بدل سکتی ہے؟ یہ ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔

