’ریاست کے تمام ساڑھے سات کروڑ ووٹرز ہی زیرِ غور‘، کمیشن کی ویب سائٹ میں گڑبڑ پر ترنمول کا سخت حملہ

’ریاست کے تمام ساڑھے سات کروڑ ووٹرز ہی زیرِ غور‘، کمیشن کی ویب سائٹ میں گڑبڑ پر ترنمول کا سخت حملہ

کولکاتا25مارچ :الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ایک بڑی تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے، جہاں کسی بھی ووٹر کا ایپیک (EPIC) نمبر ڈال کر معلومات حاصل کرنے پر اسٹیٹس ’زیرِ غور‘ (UNDER ADJUDICATION) دکھایا جانے لگا۔ منگل کی رات پیش آنے والے اس مسئلے نے ریاست بھر کے ووٹرز میں کھلبلی مچا دی، حالانکہ کمیشن کا دعویٰ ہے کہ تقریباً دو گھنٹے بعد یہ خرابی دور کر دی گئی تھی۔
پیر کی آدھی رات کو کمیشن نے ‘زیرِ غور’ ووٹرز کی پہلی سپلیمنٹری لسٹ جاری کی تھی۔ تاہم، اس کی اشاعت کے 24 گھنٹے بعد بھی کئی مقامات کا ڈیٹا دستیاب نہیں تھا اور جہاں ڈیٹا نظر آ رہا تھا، وہاں اسے ڈاو¿ن لوڈ کرنا ناممکن تھا۔ اسی دوران منگل کی رات اچانک سی ای او ویسٹ بنگال کی ویب سائٹ پر ریاست کے تمام کے تمام ووٹرز کو ‘زیرِ غور’ دکھایا جانے لگا، یہاں تک کہ وہ ووٹرز بھی جن کے نام پہلے ہی حتمی فہرست میں شامل تھے، مشکوک قرار دے دیے گئے۔
حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے اس معاملے پر کمیشن اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا:
”پورے بنگال کو کمیشن کے پورٹل پر ‘زیرِ غور’ قرار دے دیا گیا ہے۔ بنگال کا ہر ووٹر اب ‘انڈر ایڈجوڈیکیشن’ ہے۔ ‘وینش کمیشن’ اور بی جے پی نے بنگال کی پوری ووٹر لسٹ کو ہی مشکوک بنا دیا ہے۔ وہ بنگال کے ہر ووٹر کو تب تک قصوروار ثابت کرنا چاہتے ہیں جب تک کہ وہ خود کو بے گناہ ثابت نہ کر دے۔“
ویب سائٹ کی اس بڑی غلطی سے الیکشن کمیشن کو بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں کمیشن نے وضاحت دی کہ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی۔ سرور میں خرابی یا کسی اور تکنیکی وجہ سے تمام ووٹرز کا اسٹیٹس غلط ظاہر ہو رہا تھا، جسے دو گھنٹے کی محنت کے بعد درست کر لیا گیا ہے۔

Back to top button
Translate »