مودی کو دھوکہ باز کہنے والے دیپانجن بی جے پی میں شامل
مودی کو دھوکہ باز کہنے والے دیپانجن بی جے پی میں شامل
کولکاتا26مارچ :خود ساختہ بائیں بازو کے نظریات کے حامل! مودی کو ’دھوکہ باز‘ کہہ کر حملہ کرنے والے سابق این ایس جی (NSG) کمانڈو دیپانجن آخر کس لالچ میں بی جے پی میں شامل ہوئے؟ انتخابی بازار میں سب کچھ بکتا ہے۔ نہ صرف ضمیر، بلکہ اگر سودا اچھا ہو تو اصول، نظریات اور اقدار بھی کلو کے حساب سے بک جاتے ہیں! وہ شخص جو دو چار سال پہلے بی جے پی اور نریندر مودی کو شجرِ ممنوعہ سمجھتا تھا، اب اسی پارٹی کا جھنڈا تھامے انتخابی مہم میں اترا ہوا ہے۔ سابق این ایس جی کمانڈو دیپانجن چکرورتی اتر پاڑہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر امیدوار بنے ہیں۔ یہیں سے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ یہ کایا پلٹ کیوں؟ کس لالچ میں؟ ووٹوں کی منڈی میں کس موہ میں آکر سابق کمانڈو نے اپنے ’اصولوں‘ کی قربانی دے دی؟

