نام کٹوانے والوں کے نام دوبارہ درج کروانے ٹربیونل جاو¿ں گی‘، ممتا بنرجی کا چیلنج
نام کٹوانے والوں کے نام دوبارہ درج کروانے ٹربیونل جاو¿ں گی‘، ممتا بنرجی کا چیلنج
ایس آئی آر (SIR) کے تحت زیرِ غور ناموں کے تصفیے کے بعد پیر کی آدھی رات کو الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کی ہے۔ اس میں دیکھا گیا ہے کہ زیرِ غور 60 لاکھ ناموں میں سے 32 لاکھ سے کچھ زیادہ افراد ’اہل‘ ووٹر قرار پائے ہیں، جبکہ بقیہ نام نکال دیے گئے ہیں۔ کمیشن نے اس کی تفصیلی وضاحت نہیں دی کہ خارج ہونے والے ناموں میں کتنے وفات پا چکے ہیں اور کتنے غیر قانونی ہیں۔ اس صورتحال میں بونگاو¿ں میں انتخابی مہم کے دوران ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا: ”خارج شدہ ووٹرز کے نام دوبارہ درج کروانے کے لیے میں ٹربیونل جاو¿ں گی۔ کوشش کروں گی کہ ووٹنگ سے پہلے ہی نام شامل ہو جائیں۔ انہوں نے ووٹنگ کے بعد نام شامل کرنے کی سازش کی ہے۔ کسی لڑکی کی شادی ہو گئی اور وہ دوسری جگہ چلی گئی تو اس کا نام کاٹ دیا گیا۔ اس طرح نام نکالے گئے ہیں، ہمیں یہ نام دوبارہ درج کروانے ہوں گے۔“

