شاعرہ رجنی شاہ کی شعروں کا مجموعہ اجالوں کے بدلتے رنگ کی رسم اجرائ
شاعرہ رجنی شاہ کی شعروں کا مجموعہ اجالوں کے بدلتے رنگ کی رسم اجرائ

کالکتہ کی ادبی دنیا کے لیے 10 اپریل 2026 کی شام بے حد یادگار رہی۔ بھارتیہ بھاشا پریشد کے سامنے واقع کنونشن ہال (33، شیکسپیئر سرانی) میں شاعرہ رجنی شاہ کے تازہ ترین شعری مجموعے "اجالوں کے بدلتے رنگ” کی رسمِ اجراءاور شعری نشست کا پ±روقار انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں مہمانانِ خصوصی کے طورپر موجود تقریب کا افتتاح وشومبھر نیور (ایڈیٹر: چھپتے چھپتے اور تازہ ٹی وی) نے کیا۔ کتاب اور ادب کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالنے کے لیے درج ذیل مقررین نے شرکت کی۔ان کے نام راجیندر ناتھ ترویدی،سراج خان باتش،ڈاکٹر گیتا دوبے،ڈاکٹر ابھیگیات ،ڈاکٹر وملیش ترپاٹھی
: شعری مجموعے کے ساتھ ساتھ ‘سدینامہ’ کے مارچ 2026 کے شمارے کا بھی اجراءکیا گیا۔پروگرام کی کامیاب نظامت اور انتظام جتیندر جیتاں شو نے انجام دیا۔تقریب کا آغاز کنچن پرساد کے خطبہ استقبالیہ اور تعارفِ شاعرہ سے ہوا۔
اس ادبی محفل میں شہر کی کئی معروف ادبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں درج ذیل نام نمایاں ہیں:شیلیندر شانت، وسوندھرا مشرا، ڈاکٹر برج موہن سنگھ، جے کمار رسوا، کسم جین، راویل پشپ، سشیلا سرانا، رام پکار سنگھ، شک±ن ترویدی، شیو شنکر سنگھ ‘سمت’، مرتیونجے شریواستو، منجو شریواستو، سریش شا، رمیش ٹھاکر، سویتا پودار، سنجے جیسوال، ڈاکٹر انیتا رائے، منوج مشرا، رچنا سرن، ستیہ پرکاش دوبے، میناکشی سانگانیریا، رام ناتھ بے خبر، رنجنا جھا، شیو پرکاش داس، بھارتی مشرا، امت امبشٹ، سویتا بھوانیا، سنجیو دوبے، پرنتی ٹھاکر، ڈاکٹر راجن شرما، ہیرا لال ساو¿، ڈاکٹر اروشی شریواستو، سریندر سنگھ، ونود یادو اور بھوانی شنکر سارسوت۔

