بنگلہ دیش میں نوجوان کے قتل کے خلاف ہوڑہ بریج پر بی جے پی کا احتجاج 

بنگلہ دیش میں نوجوان کے قتل کے خلاف ہوڑہ بریج پر بی جے پی نے احتجاج کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کےہوڑہ بریج بلاک کو لے کر افراتفری کا ماحول رہا۔ بی جے پی کے جلوس کوہوڑہ برج پر چڑھنے سے پہلے ہی پولیس نے روک دیا۔ رکاوٹ ملنے پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور وہ سڑک پر ہی بیٹھ گئے۔

بنگلہ دیش میں نوجوان کے قتل کے خلاف ہوڑہ بریج پر بی جے پی کا احتجاج
مظاہرین نے پولیس بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی جس سے علاقہ میدانِ جنگ بن گیا اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اس کے نتیجے میں ہاو¿ڑہ برج اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش کے شہر میمن سنگھ میں دیپو داس نامی نوجوان کے مبینہ قتل کے خلاف مغربی بنگال سمیت بھارت کے مختلف حصوں میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ منگل کے بعد بدھ کو بھی احتجاجی پروگراموں کی وجہ سے کولکاتہ میں تناو¿ رہا۔منگل کے روز وشو ہندو پریشد (VHP)، اے بی وی پی (ABVP) اور ہندو جاگرن منچ جیسی تنظیموں کی جانب سے کولکاتہ میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن کے گھیراو¿ کے دوران بیک بگان کا علاقہ کافی پرتشدد ہو گیا تھا۔ پولیس نے مظاہرین کو ہائی کمیشن تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا تھا۔ پہلے اس مہم میں بی جے پی شامل نہیں تھی، لیکن صورتحال پیچیدہ ہونے کے بعد بی جے پی قیادت وہاں پہنچی اور بعد میں ہاو¿ڑہ برج بلاک کرنے کا اعلان کیا۔
Back to top button
Translate »