دوسرے مرحلے کے چناﺅ سے قبل ای ڈی نے پھر چھاپہ ماری تیز کردی
دوسرے مرحلے کے چناﺅ سے قبل ای ڈی نے پھر چھاپہ ماری تیز کردی
مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کی رائے دہی سے عین قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کی یہ سرگرمی سیاسی اور انتظامی حلقوں میں کافی ہلچل پیدا کر رہی ہے۔ راشن بدعنوانی کیس کی تحقیقات میں اس کارروائی کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔شمالی ۲۴ پرگنہ کے حبڑہ، کولکتہ اور بردھوان سمیت کل نو مقامات پر تلاشی مہم جاری ہے۔یہ چھاپے بنیادی طور پر چاول کے تاجروں کے گھروں اور گوداموں پر مارے گئے ہیں۔تلاشی مہم کے دوران ای ڈی حکام کے ساتھ مرکزی فورسز کے جوان بھی موجود ہیں۔
اس مہم کا بنیادی تعلق راشن گھپلے سے ہے۔ یہ تلاشی مالی خرد برد (Money Laundering) کے ثبوت تلاش کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس تحقیقات کا آغاز ۲۰۲۰ میں بشیر ہاٹ تھانے میں کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت سے ہوا۔ الزام تھا کہ بنگلہ دیش کی سرحد کے ذریعے گندم اسمگل کی جا رہی تھی۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے ECIR درج کر کے تحقیقات شروع کی۔ہفتہ کی صبح سویرے سی جی او کمپلیکس سے ای ڈی کی ٹیمیں روانہ ہوئیں۔حبڑہ میں تاجروں کے گھروں کے دروازے کھلنے میں تاخیر کی وجہ سے حکام کو شروع میں کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کافی دیر انتظار کے بعد آخر کار وہ گھروں کے اندر داخل ہوئے اور تلاشی شروع کی۔

