ممتا بنرجی میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 5 جنوری کو گنگا ساگر جائیںگی
ممتا بنرجی میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 5 جنوری کو گنگا ساگر جائیںگی

کولکاتا24دسمبر: وزیراعلیٰ اس دورے کے دوران مڑی گنگا ندی پر بننے والے نئے پل کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کریں گی۔ 4 کلومیٹر طویل یہ پل ریاستی حکومت اپنے خرچ پر 1700 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کر رہی ہے، جس سے زائرین کو ویسل (Vessel) کے انتظار سے نجات ملے گی۔گنگا ساگر میلہ 10 جنوری سے 16 جنوری تک چلے گا، جبکہ 14 جنوری کو ‘پوش سنکرانتی’ کے موقع پر مقدس اشنان ہوگا۔ اس سال ک±مبھ میلہ نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال سے زیادہ بھیڑ کی توقع ہے۔میلے کی حفاظت کے لیے 15 ہزار پولیس اہلکار اور ساڑھے تین ہزار تربیت یافتہ رضاکار تعینات ہوں گے۔ نگرانی کے لیے ڈرون اور سی سی ٹی وی کا استعمال ہوگا۔ زائرین کے لیے 2500 بسیں، 250 لانچ اور ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا ہے۔ تمام زائرین کا انشورنس (بیمہ) بھی ہوگا۔میلے کے انتظامات سنبھالنے کے لیے بوبی حکیم، اروپ بسواس اور سوجیت بوس سمیت کئی وزراء کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ وزراء 12 جنوری سے میلے کے میدان میں موجود رہیں گے۔وزیراعلیٰ وہاں قیام کے دوران پینے کے پانی، بجلی، صحت کی سہولیات اور عارضی رہائش کے انتظامات کا خود معائنہ کریں گی۔

