امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پہنچے کولکاتہ، وزیر اعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پہنچے کولکاتہ، وزیر اعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پہنچے کولکاتہ، وزیر اعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ہندوستان کے دورے پر پہنچ چکے ہیں۔ روبیو کا طیارہ صبح کولکاتہ ایئرپورٹ پر اترا۔ ایئرپورٹ پر ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے ان کا استقبال کیا۔ روبیو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ سرجیو گور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مارکو روبیو کولکاتہ پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستان کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ آج بعد میں ہم نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ ہم تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع، کواڈ اور کئی دیگر امور پر اگلے چند دنوں میں تبادلہ خیال کریں گے اور پیش رفت کریں گے!‘‘

Back to top button
Translate »