سابق سپرنٹنڈنٹ سندیپ گھوش کے خلاف چارج کی تشکیل پر آخرکار ریاست کی منظوری

سابق سپرنٹنڈنٹ سندیپ گھوش کے خلاف چارج کی تشکیل پر آخرکار ریاست کی منظوری

آر جی کار ہسپتال کے مالی بدعنوانی کے مقدمے میں سابق پرنسپل سندیپ گھوش کے خلاف کارروائی کی منظوری انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کو مل گئی۔ ریاستی حکومت کی ضروری منظوری اب تک نہیں مل پائی تھی، جس کی وجہ سے عدالتی کارروائی بھی تعطل کا شکار تھی۔ اب یہ عمل آگے بڑھ سکے گا۔ بدھ کو مرکزی تفتیشی ایجنسی نے کلکتہ کی سٹی سیشن کورٹ میں حکومت کی منظوری کے بارے میں بتایا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت ۷ جولائی کو ہوگی۔
آر جی کارکے مالی بدعنوانی کے مقدمے میں سندیپ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ED نے اپنی پہلی چارج شیٹ میں انہیں ملزم قرار دیا تھا، لیکن سندیپ کے خلاف چارجز کی تشکیل نہیں ہو پا رہی تھی۔ اگر کوئی شخص سرکاری اہم عہدے پر فائز ہو تو اس کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے اور عدالتی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے حکومت کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔ سندیپ کے معاملے میں صحت محکمے کی منظوری درکار تھی، جو اب حاصل کر لی گئی ہے۔ الزام ہے کہ ترنمول حکومت کے دور میں سندیپ کے خلاف یہ منظوری ریاست کی طرف سے نہیں دی جا رہی تھی، لیکن حکومت تبدیل ہونے کے بعد اب یہ منظوری مل گئی۔
آر جی کارکے مالی بدعنوانی مقدمے میں ED نے عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔ ذرائع کے مطابق، اس میں سندیپ کے علاوہ دو تاجروں – بپلو سنگھ اور سمن ہزارہ – کے نام بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں ہسپتال میں طبی آلات کی فراہمی سے وابستہ تھے۔ آر جی کَر مقدمے میں ED کی یہ پہلی چارج شیٹ ہے۔ اس سے قبل CBI نے بھی اس مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔
ED کا الزام ہے کہ آر جی کار ہسپتال کے اکاو¿نٹ سے ٹھیکیداروں کے اکاو¿نٹس میں جمع ہونے والی بڑی رقم منصوبہ بندی کے تحت منتقل کر دی گئی اور اس رقم کو غبن کیا گیا۔ ٹھیکیداروں سے مشاورت کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کے نام پر چیک جاری کیے گئے، جن کے ذریعے رقم نکالی گئی یا دیگر معاون کمپنیوں میں منتقل کی گئی، اور بعد میں اسے نکال لیا گیا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اس طرح جرم کو چھپایا گیا۔ اسی مقدمے میں سندیپ کا تعلق پایا گیا ہے۔ حکومت کی منظوری ملنے کے بعد اب اس مقدمے کی سماعت میں تیز رفتاری آنے کی توقع ہے۔
Back to top button
Translate »