کرسمس کی شب بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 77 افراد گرفتار

کرسمس کی شب بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 77 افراد گرفتار


کولکاتا26دسمبر:پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بدھ کی رات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 382 معاملات درج کیے گئے۔ پارک اسٹریٹ سمیت پورے شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ درگا پوجا اور کالی پوجا کی طرح اس بار بھی شہر کے کونے کونے میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں اتنی بڑی تعداد میں گرفتاریاں اور جرمانے ہوئے، وہیں پولیس کے مطابق بدھ کی رات شہر میں کہیں سے بھی شراب برآمد یا ضبط نہیں ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تہواروں کے سیزن میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Back to top button
Translate »