رتھ یاترا کے دن کلکتہ میں شدید بارش کی وارننگ،

رتھ یاترا کے دن کلکتہ میں شدید بارش کی وارننگ،

کم دباو اور مانسون کے محور کے ملاپ سے بنگال متاثر
کم دباو¿ کا نظام اور مانسون کا محور — ان دونوں کے ملاپ نے مغربی بنگال کو شدید متاثر کیا ہے۔ جمعرات کو کلکتہ میں شدید بارش کے لیے پیلا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، جھاڑگرام، بانکواڑہ اور پورولیا میں انتہائی شدید بارش کے لیے نارنجی الرٹ جاری ہے۔ جمعہ کو کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوگی، جبکہ ہفتہ سے بارش میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب شمالی بنگال کے پہاڑی علاقوں میں کچھ جگہوں پر شدید بارش کا امکان ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو بالائی پانچ اضلاع میں شدید بارش کے لیے پیلا الرٹ ہے۔
علی پور موسمیات کے دفتر نے بتایا ہے کہ خلیج بنگال میں کم دباو¿ کا نظام بتدریج مضبوط ہو رہا ہے۔ یہ کم دباو¿ کا نظام شمالی اوڈیشہ کے ساحل اور گنگا سے متصل مغربی بنگال کے ساحل کے قریب موجود ہے۔ اس کی سمت شمال-مغرب کی طرف ہے۔ اگلے دو دنوں میں یہ واضح کم دباو¿ میں تبدیل ہو جائے گا۔ اس کم دباو¿ کے اثرات کی وجہ سے مچھیروں کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ سمندر متلاطم رہے گا۔ ۱۸ جولائی ہفتہ تک مچھیروں کو سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔ مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، جھاڑگرام، بانکواڑہ، پورولیا میں انتہائی شدید بارش کے لیے نارنجی الرٹ جاری ہے۔
Back to top button
Translate »