دھوکہ دھڑی اور دھونس جمانے کے الزام میں ترنمول کا ایک اور رہنما گرفتار
دھوکہ دھڑی اور دھونس جمانے کے الزام میں ترنمول کا ایک اور رہنما گرفتار
پورولیا میں ایک بار پھر ایک ترنمول رہنما کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جمعہ کی شام چندن سنگھ مالا نامی اس رہنما کو دھونس دہی اور دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا۔ ہفتہ کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہ پورولیا کے برابازار میں ترنمول لیبر یونین کے بلاک صدر ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، جمعہ کو کبیر سنگھ دیو نامی ایک شخص نے برابازار تھانے میں چندن کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پر مخصوص دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات میں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے خلاف دھونس دہی، دھوکہ دہی سمیت متعدد دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس پورولیا ضلع پریشد کے نائب صدر سوجوئے بندیوپادھیائے، ضلع اقلیتی سیل کے ضلع صدر سدام حسین انصاری، ضلع یوتھ ترنمول کے صدر گورو سنگھ اور ترنمول رہنماو¿ں کے ‘قریبی’ تشار آوستی نامی ایک نوجوان کو گرفتار کر چکی ہے۔ اب چندن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

