نہرو چلڈرن میوزیم اب شیاما پرساد چلڈرن میوزیم ہوجائے گا

نہرو چلڈرن میوزیم اب شیاما پرساد چلڈرن میوزیم ہوجائے گا

غیر معینہ مدت کے لیے بند ہونے جا رہا ہے نہرو چلڈرنز میوزیم۔16 اگست سے یہ ادارہ بند ہو جائے گا۔ آگ بجھانے کا نظام پرانا ہو جانے کی وجہ سے اس کی فوری مرمت ضروری ہے! اس لیے کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر سدیپ سری مال کا تجویز ہے کہ حکومت اس ادارے کو اپنے قبضے میں لے لے۔ نام رکھا جائے شیاماپرساد مکھرجی چلڈرنز میوزیم۔
میوزیم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تیسرے فریق کے ادارے سے سروے کرایا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ سے تحفظ کے نظام کو برقرار رکھنا ہوگا۔ تقریباً 50لاکھ روپے خرچ آئے گا۔ میوزیم کی سکریٹری اندرانی سین گپتا نے بتایا، "آگ سے تحفظ کے نظام کی بہتری کے لیے 50 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، جو میوزیم کے لیے ممکن نہیں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔” ادارے کے ڈائریکٹر سودیپ سری مال نے کہا، "حکومت اس ادارے کو اپنے قبضے میں لے لے۔ ہماری درخواست کے مطابق ’نہرو چلڈرنز میوزیم‘ کی ذمہ داری لے لے تو فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔” انہوں نے مزید کہا، "نام بدل کر شیاماپرساد مکھرجی کے نام پر کیا جائے۔

Back to top button
Translate »