پرولیا ضلع میں ایک تاجر کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

پرولیا ضلع میں ایک تاجر کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

جمعہ کی صبح سویرے پ±رولیا ضلع کے نیتوڑیا تھانے کے پاربیلیا بازار میں ایک تاجر کے گھر اور ریسٹورنٹ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ مارا۔یہ کارروائی بینک فراڈ کے ایک مقدمے میں کی گئی۔تاجر کا نام س±رج وِشوا کرما بتایا گیا ہے۔صبح 6 بجے کے قریب ان کے گھر اور ان کے ریسٹورنٹ "س±رج فیملی ریسٹورنٹ” پر کارروائی کی گئی۔گھر کے سامنے مرکزی فورس کے اہلکار تعینات ہیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تاجر گھر میں موجود تھے اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ایک ملٹی نیشنل بینک سے متعلق فراڈ کیس میں یہ چھاپہ مارا گیا۔

Back to top button
Translate »