سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل کنٹنٹ کےلئے لیب قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل کنٹنٹ کےلئے لیب قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

مغربی بنگال کے اسکول محکمہ تعلیم نے ریاست کے سرکاری اسکولوں میں ‘ڈیجیٹل مواد تخلیق کار لیب’ قائم کرنے کا اقدام کیا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل معیشت کے لیے ہنرمند انسانی وسائل کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔نویں سے بارہویں جماعت کے طلباءو طالبات کو اینیمیشن، ویڑول ایفیکٹس (VFX)، گیمنگ، کامکس اور توسیعی حقیقت (Extended Reality) سمیت جدید اور روزگار پر مبنی ٹیکنالوجیوں میں تربیت دی جائے گی۔ اسکول کی سطح سے ہی طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے موزوں بنانا۔ ہر سال تقریباً ۱۰ ہزار طلباءکو اس تربیت سے مستفید کرنے کا منصوبہ ہے۔منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے لیے اسکولوں کے موجودہ آئی ٹی اور کمپیوٹر لیب کے بنیادی ڈھانچے، آلات اور دیگر متعلقہ معلومات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متعلقہ اسکولوں کو ۲۲ جولائی تک تمام تفصیلات تعلیم محکمہ کو جمع کروانے کو کہا گیا ہے۔حکومت کے اس اقدام کو عصر حاضر کے مطابق سمجھا جا رہا ہے، جو طلباءکو ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی تعلیم کی طرف راغب کرے گا۔

Back to top button
Translate »