ریاستی میڈیکل کونسل میں بھی بڑی تبدیلی ہوئی

ریاستی میڈیکل کونسل میں بھی بڑی تبدیلی ہوئی

تبدیلی کے بعد ریاستی انتظامیہ میں شوبھندو ادھیکاری کی حکومت نے متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔ اب ریاستی میڈیکل کونسل میں بھی بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ سابقہ حکومت کی نامزد کردہ تین اراکین کو ریاستی حکومت نے تبدیل کر دیا۔ ترنمول دور میں ریاستی میڈیکل کونسل کے تین اراکین نرمال ماجی، سورو پال، آسیم سرکار کو ریاستی حکومت نے برطرف کر دیا۔ اسی کے ساتھ نئے نامزد اراکین کے نام بھی جاری کر دیے گئے۔ اس سے ریاستی میڈیکل کونسل کی کمیٹی میں حکومت کی نامزد کردہ تین خالی نشستیں پ±ر ہو گئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی نامزد کردہ ڈاکٹر عہدوں پر ایم ایل اے ڈاکٹر پرانت ٹوڈو، بی جے پی کے ڈاکٹر سیل کے رکن ڈاکٹر کلانیاشش مکھرجی اور ڈاکٹر مرنمئے ادھیکاری کو لایا گیا ہے۔ سوموار کی رات محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔ خبر ہے کہ بہت جلد ریاستی میڈیکل کونسل میں نامزد تینوں افراد اپنا کام شروع کر دیں گے۔

Back to top button
Translate »