ازدواجی جھگڑا! واٹس ایپ وائس میسج میں بیوی کو ذمہ دار ٹھہرا کر شانت پور کے نوجوان کا ‘خودکشی’
ازدواجی جھگڑا! واٹس ایپ وائس میسج میں بیوی کو ذمہ دار ٹھہرا کر شانت پور کے نوجوان کا 'خودکشی'
ازدواجی جھگڑاچل رہا تھا ! میاں بیوی کے درمیان دوری ہوگئی تھی۔ بیوی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وائس میسج کرنے کے بعد گھر سے نوجوان کی لاش پھانسی پر لٹکتی ہوئی ملی۔ خاندان کا الزام ہے کہ نوجوان نے جھگڑوں کی وجہ سے خودکشی کا راستہ اختیار کیا۔ الزام ہے کہ بیوی نے خودکشی کی ترغیب دی۔ یہ واقعہ ضلع نادیہ کے شانت پور تھانے کے بیل گھڑیا-۲ گاو¿ں پنچایت علاقے میں پیش آیا۔ واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مقتول کا نام راجا پرامانیک ہے۔ عمر 29سال۔ وہ شانت پور کے گھوڑالیا جلپری علاقے کا رہائشی تھا۔ سات سال پہلے حبیب پور علاقے کی ایک نوجوان خاتون سے اس کی شادی ہوئی تھی۔ جوڑے کا ایک بچہ ہے۔ شادی کے بعد گھر کی معاشی کشمکش کی وجہ سے راجا دوسری ریاست میں مہاجر مزدور کے طور پر کام کرنے جاتا تھا۔ بیوی اور بچے کی کفالت کے لیے وہ ہر ماہ پیسے بھیجتا تھا۔

