دفتری اوقات میں ہوڑہ-بردوان مین لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل

دفتری اوقات میں ہوڑہ-بردوان مین لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل

بھدریشور میں مال گاڑی کا انجن پٹری سے اتر گیا، جس کے نتیجے میں دفتری اوقات میں ہاوڑہ-بردھمان مین لائن پر فی الحال ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے (ٹرین سروس معطل)۔ مصروف وقت میں مسافروں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگ مجبوراً متبادل راستوں سے اپنی منزل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریل ذرائع کے مطابق جلد از جلد سروس بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جمعہ کو صبح 8 بج کر15 منٹ پر ایک مال گاڑی بینڈل کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران انجن پٹری سے اتر گیا، جس کے نتیجے میں اپ لائن اور ریورس لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہو گئی۔ فی الحال صرف ایک ڈاو¿ن لائن کے ذریعے ٹرینیں چل رہی ہیں۔ ریل انجن کو اٹھانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ ریل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انجن کو ہٹانے کے بعد ٹرین سروس معمول پر آ جائے گی۔

Back to top button
Translate »