
جادوپور اسٹیشن پر 3 ہزار مربع میٹر کا شاپنگ ہب بنانے کا اعلان
جادوپور اسٹیشن پر 3 ہزار مربع میٹر کا شاپنگ ہب بنانے کا اعلان
جداپور اسٹیشن کو نئے سرے سے سجانے کا اقدام مشرقی ریلوے نے کیا ہے۔ اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سہولت کے لیے ‘منی مارٹ’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقریباً 3 ہزار مربع میٹر کا شاپنگ ہب بنایا جائے گا۔ جس میں چھوٹے تاجروں کو اسٹال کھولنے کا موقع ملے گا۔ اس سے آمدنی کے راستے مزید وسیع ہوں گے، اس میں کوئی شک نہیں۔
مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیشر شیورام ماجھی نے بتایا کہ جداپور اسٹیشن پر 3 ہزار 45 مربع میٹر رقبے پر جدید شاپنگ ہب کھولا جائے گا۔ وہاں ایک ہی چھت کے نیچے طرح طرح کی اشیاءکی دکانیں ہوں گی۔ روزمرہ کی ضروری اشیاءسے لے کر کھانے پینے کی چیزیں سب کچھ ملے گا۔ تاہم ہر اسٹال 80 مربع فٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ 20-30 فیصد جگہ مسافروں کی آمدورفت اور خوبصورتی کے لیے چھوڑی جائے گی۔ 5-20 فیصد جگہ پر مسافروں کے لیے آرام گاہ اور پارکنگ کا انتظام ہوگا۔ ہر اسٹال 10 سالہ معاہدے کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ یہ تمام دکانیں ‘نان فئیر ریونیو’ ہوں گی۔ یعنی ریلوے غیر کرایہ آمدنی پر اسٹالز دے گا۔ صرف ‘منی مارٹ’ ہی نہیں، جداپور اسٹیشن کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے مختلف سہولیات کا بندوبست کیا جائے گا۔ نئے ٹکٹ بکنگ کاو¿نٹر بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لفٹ کے ساتھ فٹ اوور برج بنایا جائے گا۔ جس سے بزرگ شہریوں اور خصوصی صلاحیتوں والے مسافروں کو سہولت ہوگی۔ اسٹیشن کے دونوں اطراف ٹریفک جام سے آمدورفت میں کوئی پریشانی نہ ہو، اس لیے بہتر گردش کا علاقہ بنایا جائے گا۔


