شوبھندو ادھیکاری ، ہندوتوا میں شدت لانا چاہتے ہیں، بریگیڈ میں بھگتوں کی رام کتھا ہوگی

شوبھندو ادھیکاری ، ہندوتوا میں شدت لانا چاہتے ہیں، بریگیڈ میں بھگتوں کی رام کتھا ہوگی

5 لاکھ آوازوں میں گیتا پاٹھ کے بعد اب شہر میں رام کتھا کا اہتمام کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوری 2027 میں بریگیڈ پریڈ گراو¿نڈ میں یہ پروگرام منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کا انعقاد کلکتہ کی اگرو سین سماج کرے گی۔ اس پروگرام کے بارے میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری سے منتظمین کے نمائندے بات چیت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بات چیت کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اگلے سال جنوری میں بریگیڈ میں رام کتھا کا اہتمام ہوگا۔
بریگیڈ میں رام کتھا سنانے کی ذمہ داری مدھیہ پردیش کے چترکوٹ تلسی پیتھ کے سربراہ کو سونپی گئی ہے۔ وہی بریگیڈ میں رام کتھا سنائیں گے۔ اس کے لیے بریگیڈ پریڈ گراو¿نڈ میں تین لاکھ سے زائد عقیدت مندوں کے جمع ہونے کا انتظام کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے بارے میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری سے بات چیت کرنے کے لیے مدھیہ پردیش کے تلسی پیتھ کے نمائندے رام چندر داس کلکتہ آئے ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر 2025 میں بریگیڈ میدان میں ‘پانچ لاکھ آوازوں میں گیتا پاٹھ’ پروگرام کا انعقاد آر ایس ایس سے قریبی تعلق رکھنے والی سناتن کلچرل ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ اس پروگرام کو بڑی کامیابی ملی۔ گیتا پاٹھ کے پروگرام میں لاکھوں لوگ جمع ہوئے تھے۔ اس سے قبل 2023 میں بھی بریگیڈ پریڈ گراو¿نڈ میں ‘لاکھ آوازوں میں گیتا پاٹھ’ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ریاست میں تبدیلی کے بعد اب بریگیڈ پریڈ گراو¿نڈ میں رام کتھا کے اہتمام کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں منتظمین ریاست سے اجازت کے منتظر ہیں۔ اس کے لیے وہ وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری سے بات چیت کریں گے۔

Back to top button
Translate »