بنگال میں ایک بار پھر کم دباو کا خطرہ، کولکاتا سمیت پوری ریاست زیر آب آ سکتی ہے

بنگال میں ایک بار پھر کم دباو کا خطرہ، کولکاتا سمیت پوری ریاست زیر آب آ سکتی ہے

علی پور موسمیات کے مطابق، موسمی محور (مونسون ٹراف) امروتسر، پٹیالہ، لکھنو¿ سے ہوتا ہوا شمال مغربی خلیج بنگال کے کم دباو¿ والے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور محور اتر پردیش، جھارکھنڈ اور شمالی چھتیس گڑھ سے ہوتا ہوا سطح سمندر سے ۳.۱ کلومیٹر بلندی تک پھیلا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں ریاست میں ایک بار پھر شدید بارش کا امکان ہے۔ جنوبی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی مدناپور اور جنوبی ۲۴ پرگنہ میں ۴۰-۵۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور دیگر اضلاع میں ۳۰-۴۰ کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
منگل کو بھی مشرقی و مغربی بردھمان، بانکوا، پورولیا اور جھارگرام میں بارش کی وارننگ ہے، اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شمالی بنگال کے اضلاع میں بھی سوموار کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، جہاں30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ منگل کو دارجلنگ، جلپائیگوری، کالمپونگ اور علی پور دوار میں شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔ بدھ اور جمعرات کو جلپائیگوری، کوچ بہار اور علی پور دوار میں ایک بار پھر شدید بارش ہو سکتی ہے۔
بارش کے باوجود بنگال والوں کو گرمی سے نجات نہیں ملے گی۔ نمی (مرطوب ہوا) کی وجہ سے بے چینی برقرار رہے گی۔ موسمی ماہرین اس حوالے سے ابھی تک کوئی خوشخبری نہیں دے سکے۔ فی الحال ریاستی باشندوں کو گھماو¿ دینے والی گرمی (گرم اور مرطوب موسم) برداشت کرنی پڑے گی۔

Back to top button
Translate »