باگیشور اور رام بھدرانے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا

 باگیشور اور رام بھدرانے شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا

کولکاتا2جنوری :کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے مالک اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر تنازعہ کی زد میں ہیں۔ اس بار دھیریندر کرشنا شاستری (بابا باگیشور) اور جگد گرو رام بھدراچاریہ جیسی معروف مذہبی شخصیات نے ان پر سخت حملے کیے ہیں۔
دھیریندر شاستری نے ایک بیان میں کہا کہ فلمی اداکار کوئی ہیرو نہیں ہوتے، بلکہ حقیقی ہیرو وہ ہیں جو ملک اور ثقافت کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کو اپنا مثالی کردار (Role Model) نہ مانیں۔ دوسری طرف، رام بھدراچاریہ نے بھی شاہ رخ خان کے اثر و رسوخ اور ان کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں عوامی سطح پر نشانہ بنایا ہے۔
اس تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ جہاں شاہ رخ خان کے مداح ان کا دفاع کر رہے ہیں، وہیں مخالفین ان مذہبی پیشواو¿ں کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے خلاف یہ بیان بازی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی ٹیم KKR اور ان کی فلموں سے متعلق مختلف قسم کی بحثیں پہلے ہی گرم ہیں۔ کے کے آر کے حوالے سے بھی کچھ پرانے تنازعات کو دوبارہ ہوا دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے شاہ رخ خان اس وقت سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔
Back to top button
Translate »