یوپی سے بڑی خبر، 5 افراد کا قتل، گھر سے ملی لاشیں، پیشانی پرگولی کے نشان

یوپی سے بڑی خبر، 5 افراد کا قتل، گھر سے ملی لاشیں، پیشانی پرگولی کے نشان

 

 

 

اترپردیش کے سہارنپورمیں سرساوا قصبہ کے کوشک بہارمیں ایک گھرکے اندرپانچ لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پانچوں لاش ایک ہی فیملی کی ہیں اورپانچوں کی پیشانی پرگولی لگی ہیں۔ پولیس نے جائے حادثہ سے تین طمنچہ بھی برآمد کیا ہے۔ وہیں پولیس نے لاشوں کوقبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کو گولی مارکرخودکشی کئے جانے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ اس لئے پولیس قتل اورسوسائیڈ دونوں طرح سے جانچ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مہلوکین کی پہچان مین اشوک (40)، اہلیہ انجیتا (37)، ماں ودھاوتی (70) اور دو بیٹے کارتک (16) اور دیو (13) کے طورپر ہوئی ہے۔ اشوک اوران کی اہلیہ انجیتا کی لاش فرش پرپڑی ملی جبکہ ماں ودھاوتی اوردونوں بچوں دیو-کارتک کی لاش بیڈ پرپڑی ملی۔ پانچوں لاش ایک ہی کمرے میں تھے۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ ماں-بیوی اوربیٹوں کوگولی مارنے کے بعد اشوک نے خود کوگولی مارکرقتل کرلیا اورپوری فیملی ایک لمحے میں ختم ہوگئی۔
پولیس کوشروعاتی جانچ میں خدشہ ہے کہ فیملی پرقرض کا بوجھ تھا، جس کے سبب گھریلوتنازعہ اورذہنی دباو میں آکراشوک نے اتنا خوفناک قدم اٹھا لیا۔ پولیس کسی باہری شخص کے ذریعہ گھرمیں گھس کرقتل کرنے کا بھی خدشتہ ظاہرکررہی ہے، اس لئے پولیس لین دین کے تنازعہ، دشمنی یا رنجش کے اینگل سے بھی معاملے کی جانچ کرے گی۔ پولیس سراغ لگانے کے لئے پڑوسیوں اوررشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ گھرمیں، آس پاس یا دفترمیں لگے کیمروں کو بھی کھنگالے گی۔
پڑوسیوں نے بتایا کہ متوفی اشوک تحصیل میں کام کرتے تھے۔ اپنے والد کی موت کے بعد اشوک کوایک کفیل کے طورپرملازمت ملی۔ اشوک کا بیٹا، دیو، ایک پرائیویٹ اسکول میں 9ویں کلاس کا طالب علم تھا اورکارتک انٹرکالج میں 10ویں کلاس کا طالب علم تھا۔ خاندان بہت پُرامن تھا اوران کے گھرمیں کبھی کسی نے لڑائی یا جھگڑے کی آوازنہیں سنی تھی۔

Back to top button
Translate »