امیت شاہ نے رابندر سنگیت کو رونی شنکر کہہ دیا

امیت شاہ نے رابندر سنگیت کو رونی شنکر کہہ دیا

بنگال میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کی مرکزی قیادت کی جانب سے بنگالی الفاظ اور شخصیات کے ناموں کے غلط تلفظ اور معلومات کی غلطیوں نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ تازہ ترین واقعہ بولپور میں پیش آیا، جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ‘روبیندرو سنگیت’ (رابندر سنگیت) کہتے ہوئے اسے ‘روی شنکر’ کہہ دیا۔
پیر کے روز بولپور میں ایک انتخابی جلسے کے دوران امت شاہ مشہور گلوکارہ سہانا باجپئی کا شکریہ ادا کر رہے تھے کہ انہوں نے رابندر سنگیت کو پورے بھارت میں مقبول بنایا۔ اسی دوران رابندر سنگیت بولتے ہوئے ان کی زبان لڑکھڑائی اور انہوں نے پنڈت روی شنکر کا نام لے لیا۔
اس سے قبل جمعہ کے روز بی جے پی کے ‘سنکلپ پتر’ (منشور) کی تقریب کے دوران انہوں نے بنگال کی مشہور شخصیت رانی راس منی کو ‘رانی راس متی’ پکارا تھا۔
ریاستی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس (TMC) نے اس واقعے کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سخت طنز کیا۔ ترنمول کا موقف ہے کہ:پنڈت روی شنکر ایک عظیم ستار نواز اور کلاسیکی موسیقی کے ماہر تھے، جبکہ رابندر سنگیت رابندر ناتھ ٹیگور کی تخلیق اور بنگال کی ثقافتی شناخت ہے۔امت شاہ بنگال کے لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش میں ان دونوں بنیادی چیزوں میں فرق نہیں کر پائے۔
ترنمول کانگریس نے لکھا کہ جو لوگ بنگال کی ثقافت اور تاریخ سے واقف نہیں، وہ ‘سونار بنگلہ’ (سنہرا بنگال) بنانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بنگال کی ثقافت آپ کی مہم کا محض ایک حصہ نہیں ہے، اور بنگال اس توہین کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔”
Back to top button
Translate »