کولکاتا میں کال بیساکھی کا امکان 

کولکاتا میں کال بیساکھی کا امکان 

علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کولکتہ میں کالبیساکھی کا امکان ہے۔ تاہم، ہوا کی رفتار بہت زیادہ نہیں ہوگی۔ اس کی متوقع رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔جنوبی اور شمالی بنگال کے تقریباً تمام
اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کولکتہ سمیت جنوبی بنگال کے تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر مغربی مدنی پور، جھاڑگرام، پورولیا، بانکوڑا اور مغربی بردھوان میں بارش ہو سکتی ہے، لیکن اتوار سے وہاں دوبارہ گرمی بڑھے گی۔دارجلنگ اور کلیمپونگ سمیت شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وہاں ہوا کی رفتار جنوبی بنگال کے مقابلے میں زیادہ ہو سکتی ہے (40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ )۔ ہفتہ کو دارجلنگ اور جلپائی گوڑی میں بھاری بارش کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
جنوبی بنگال میں اگلے 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت مزید 2 سے 3 ڈگری سیلسیس گر سکتا ہے۔ تاہم یہ راحت زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی؛ اتوار سے اگلے چھ دنوں میں درجہ حرارت دوبارہ 3 سے 4 ڈگری سیلسیس تک بڑھنا شروع ہو جائے گا۔اتوار سے جنوبی بنگال میں دوبارہ حبس اور گرمی بڑھے گی۔ خاص طور پر مغربی اضلاع میں اگلے جمعرات تک گرمی کا الرٹ برقرار رہے گا۔ راجستھان سے منی پور تک پھیلی ہوئی ایک ٹرف لائن اور مغربی بنگال و آس پاس کے علاقوں میں ہوا کے کم دباو¿ (سائکلونک سرکولیشن) کی وجہ سے خلیج بنگال سے بڑی مقدار میں نمی داخل ہو رہی ہے،
Back to top button
Translate »