ہوڑہ برج کے قریب پھول منڈی میں آگ لگ گئی,فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں

ہوڑہ برج کے قریب پھول منڈی میں آگ لگ گئی,فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں

ہوڑہ برج کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خبر ملی ہے کہ پھول منڈی میں واقع پوجا کے سامان (دشکرما) کی ایک دکان میں آگ لگی۔ فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی جدوجہد کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم، آگ کی وجہ سے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے اور اسٹرینڈ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جمعرات کی رات تقریباً 8:55 بجے ہاوڑہ برج کے قریب پھول مارکیٹ میں آگ لگی۔آگ پوجا کے سامان کی دکان سے شروع ہوئی اور تیزی سے قریبی گودام تک پھیل گئی۔ ایک اور اطلاع کے مطابق، آگ موری، چیوڑا اور بتاشا کی دکان میں لگی تھی۔ فائر بریگیڈ نے پہلے 6 گاڑیاں روانہ کیں، بعد میں ایک اور گاڑی موقع پر پہنچی۔ رات تقریباً 9:40 بجے آگ پر قابو پایا گیا۔اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم بڑے پیمانے پر مال و اسباب کا نقصان ہوا ہے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے اور محکمہ فائر بریگیڈ اس کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران ہاوڑہ برج کے قریب ٹریفک کی نقل و حرکت کافی دیر تک معطل رہی۔ مصروف وقت ہونے کی وجہ سے اسٹرینڈ روڈ پر بہت سے لوگ پھنس گئے۔ ہاوڑہ اسٹیشن کی طرف جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کیونکہ اس وقت لوگ دفاتر سے گھروں کو لوٹتے ہیں اور ہاوڑہ اسٹیشن جانے والی سڑک پر دباو¿ زیادہ ہوتا ہے۔ راستہ بلاک ہونے کی وجہ سے اسٹیشن پہنچنے کا کوئی متبادل راستہ نہ ملنے پر مسافروں کو سخت دشواری ہوئی۔ فی الحال صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Back to top button
Translate »