ترنمول کانگریس کے انٹکرہنماشنکر راﺅت کو گرفتار کر لیا گیا
ترنمول کانگریس کے انٹکرہنماشنکر راﺅت کو گرفتار کر لیا گیا
علاقے میں پہلے ہی سے ‘بھتہ خور’کے طور پر بدنام، بارانگر کے آئی این ٹی ٹی یو سی (INTTUC) رہنما شنکر راو¿ت کو خاتون کی عصمت دری (شرمسار کرنے)، مار پیٹ اور لوٹ مار جیسے سنگین الزامات کے تحت پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے ساتھ دیگر تین رہنماو¿ں کو بھی بارانگر تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ آج انہیں باراکپور عدالت میں پیش کر کے پولیس اپنی تحویل (ریمانڈ) میں لینے کی اپیل کرے گی۔
اصل واقعہ کیا ہے؟ معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل بارانگر میونسپلٹی کے علاقے لیمبو باغان کی ایک خاتون پر مار پیٹ اور عصمت دری کا الزام شنکر کے قریبی چند رہنماو¿ں پر لگا تھا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر علاقے کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان ارپن دتہ اور دیب جیوتی بنک عرف بونی کو پکڑ کر ان کی پٹائی کر دی۔ جب یہ خبر ملی کہ ان کے حامیوں پر حملہ ہوا ہے، تو آئی این ٹی ٹی یو سی کے بدنام زمانہ رہنما شنکر وہاں پہنچے اور ملزمان کو چھڑا کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لیے بارانگر اسپتال میں داخل کرایا۔ متاثرہ خاتون نے شنکر کے قریبی ان تینوں رہنماو¿ں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس کی بنیاد پر بارانگر تھانے کی پولیس نے تفتیش شروع کی اور یہ کارروائی کی۔

