ریاستی حکومت نے ٹرام کی بحالی اور توسیع کا منصوبہ بنایا

ریاستی حکومت نے ٹرام کی بحالی اور توسیع کا منصوبہ بنایا

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ارجن سنگھ نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایئرکنڈیشنڈ ٹرام متعارف کرانے کے علاوہ، اوور ہیڈ تاروں (بجلی کی تاروں) کی پریشانی سے بچنے کے لیے ضرورت پڑنے پر بیٹری سے چلنے والی ٹرام چلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرام کو شہر کی نقل و حرکت کا ایک اہم اور ماحول دوست ذریعہ بنانے کے لیے اس کی بحالی اور توسیع کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پرانی ٹراموں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، تاکہ مسافروں کو بہتر سفر کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ اوور ہیڈ تاروں کی موجودگی نہ صرف منظر کشی کو متاثر کرتی ہے، بلکہ اس سے حادثات کا خطرہ بھی رہتا ہے، اس لیے بیٹری سے چلنے والی ٹرام ایک بہتر اور محفوظ متبادل ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ، ٹرام نیٹ ورک کو موجودہ راستوں سے آگے بڑھا کر شہر کے نئے علاقوں تک لے جانے کا بھی منصوبہ ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سستے اور ماحول دوست سروس سے مستفید ہو سکیں۔

Back to top button
Translate »