کولکاتا ہائی کورٹ نے سمیت رائے کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست سننے سے انکار کر دیا
کولکاتا ہائی کورٹ نے سمیت رائے کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست سننے سے انکار کر دیا
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ابھیشیک بنرجی کے قریبی ساتھی سمیت رائے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا تھا۔ تاہم کولکاتا ہائی کورٹ نے ان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست سننے سے انکار کر دیا۔ جمعہ کو جسٹس سو¿گت بھٹاچاریہ نے کہا کہ یہ مقدمہ پہلے کسی اور بنچ میں سنی جا چکی ہے۔ ایسی صورت میں اس مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی۔
ایک زمینی مقدمے میں مدین پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سمیت کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ اسی دن انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائی کورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے جسٹس جوئے سینگپتا کے بنچ کی توجہ مبذول کروائی تھی۔ اس دوران ابھیشیک کے قریبی ساتھی کے خلاف ملازمتوں میں بدعنوانی سے متعلق ایک اور مقدمہ بھی درج ہوا۔ دونوں مقدمات میں ’فراری‘ سمیت نے قبل از گرفتاری ضمانت مانگی تھی۔ دونوں مقدمات کی سماعت جسٹس سینگپتا کی عدالت میں ہونی تھی۔ لیکن جسٹس سینگپتا اس وقت بیمار ہیں۔ اس لیے یہ مقدمہ سماعت کے لیے جسٹس بھٹاچاریہ کی عدالت میں آیا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ان کی عدالت میں سماعت ممکن نہیں ہے۔

