ایران کے کویت اور بحرین پر نئے حملے
ایران کے کویت اور بحرین پر نئے حملے

ایران کے کویت اور بحرین پر نئے حملےکویت اور بحرین کی افواج کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دونوں ممالک ایک بار پھر ایرانی فضائی حملوں کا نشانہ بنے، جبکہ آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے تنازع پر ایران اور امریکہ کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔
کویتی فوج نے کہا کہ اس نے ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کو ناکام بنایا اور اسے ’ایرانی جارحیت‘ قرار دیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک صحافی کے مطابق کویت کے دار الحکومت کے قریب دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت کے علی السالم فضائی اڈے پر ریڈار نظام، ایک فضائی دفاعی نظام اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ تہران کے مطابق بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے کویت اور بحرین کئی مرتبہ ایرانی حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے، تاہم کویت اور بحرین کی حکومتوں نے الزام لگایا ہے کہ ایران شہری تنصیبات پر حملے کر رہا ہے۔

