میں مرشد آباد حادثے میں سوگواروں کے ساتھہوں:شوبھیندو

میں مرشد آباد حادثے میں سوگواروں کے ساتھہوں:شوبھیندو

گزشتہ جمعہ یعنی 17 جولائی کو مرشد آباد کے کرن سوبھرن میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ پلکار اور سائیکل کو ٹرین کی ٹکر سے 4 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ آج، جمعرات کو وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملنے کرن سوبھرن گئے۔ آج اسٹیج پر آنے سے پہلے ہی وہ سوگواروں کے پاس گئے۔ ان سے بات کی، ہمیشہ ساتھ رہنے کا یقین دلایا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا، "میرے پاس ذاتی طور پر آنسوو¿ں کے سوا دینے کو کچھ نہیں۔ لیکن جو کچھ میرے بس میں ہے، میں کروں گا۔” آج ریاست کی طرف سے مالی امداد مقتولین کے اہل خانہ کو دی گئی۔
جمعرات کو دوپہر وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری مرشد آباد کے کرن سوبھرن پہنچے۔ جلسہ گاہ پہنچ کر سب سے پہلے سوگواروں کے پاس گئے۔ ان سے بات کی۔ پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے، کیا شکایت ہے۔ اپنی حیثیت تک ہر ایک کا ساتھ دینے کا یقین دلایا۔ اس کے بعد اسٹیج سے انہوں نے کہا، "چھوٹے پھولوں جیسے بچے جس طرح حادثے کا شکار ہوئے… رنج کا اظہار کرنے کو الفاظ نہیں۔ پیسے سے اس نقصان کی تلافی نہیں ہوتی۔ لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت وہ نبھا رہی ہے۔ میرے پاس ذاتی طور پر آنسوو¿ں کے سوا کچھ نہیں۔ لیکن ریاست مالی امداد دے رہی ہے۔
Back to top button
Translate »