بستر پر پڑی میاں بیوی کی بے جان لاشیں
بستر پر پڑی میاں بیوی کی بے جان لاشیں
گھر کا دروازہ کھلتے ہی بستر پر پڑی میاں بیوی کی بے جان لاشیں۔ جمعرات کو سالٹ لیک کے اس بلاک کا واقعہ۔ پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ بیماری کی وجہ سے وہ جوڑا ڈپریشن کا شکار تھا۔ اس کے نتیجے میں زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ تاہم اس واقعے میں دیگر پہلوو¿ں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مقتولین سجل کمار کنڈو (64) اور ان کی بیوی رنجنا کنڈو (61) ہیں۔ طویل عرصے سے رنجنا کینسر میں مبتلا تھیں۔ سجل بھی بیمار تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اس کی وجہ سے دونوں ڈپریشن کا شکار تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا یا نہیں، پولیس اس کا جائزہ لے رہی ہے۔ اسی گھر میں سجل کا بیٹا اور بہو رہتے ہیں۔ بدھ کو وہ ایک رشتہ دار کے گھر گئے تھے۔ رات کو وہیں رہے۔ سالٹ لیک کے گھر میں سجل اور رنجنا دونوں موجود تھے۔ جمعرات کی صبح بیٹے نے کئی بار گھر پر فون کیا۔ لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا۔ اس کے بعد پڑوسیوں اور بگھان نگر شمالی تھانے کی پولیس کو اس جوڑے کے بیٹے نے اطلاع دی۔ پولیس آ کر دروازہ کھولی اور کمرے کے بستر سے دونوں کی لاشیں برآمد کیں۔ دونوں لاشوں کو بگھان نگر سب ڈویڑن ہسپتال لے جایا گیا۔

