بنگالی اداکار کو بھی سماعت کےلئے بلا لیا گیا
بنگالی اداکار کو بھی سماعت کےلئے بلا لیا گیا

بنگال میں جاری ایس آئی آر (SIR) کی سماعتوں کے دوران ایک دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں اپنے مشہور گانے "کاغذ ہم دکھائیں گے” سے وائرل ہونے والے معروف اداکار و گلوکار انیریبان بھٹاچاریہ کو اب خود کاغذات دکھانے کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔انیریبان بھٹاچاریہ کا جنم 1986 میں میدنی پور کے بھرت پلی میں ہوا تھا۔ فی الحال وہ کولکتہ کے گڑیا علاقے میں مقیم ہیں، لیکن ان کا نام اب بھی میدنی پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 23 کی ووٹر لسٹ میں درج ہے۔’انو مریشن فارم’ (Enumeration Form) بھرتے وقت وہ 2002 کا کوئی لنک یا ثبوت فراہم نہیں کر سکے تھے، جس کی وجہ سے اب انہیں سماعت (Hearing) کے لیے بلایا جا رہا ہے۔
میدنی پور صدر کی سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (SDM) اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ERO) مدھومیتا مکھوپادھیائے نے واضح کیا کہ یہ ایک عام طریقہ کار ہے۔ جن لوگوں کے 2002 کی ووٹر لسٹ سے لنک نہیں مل رہے، ان تمام افراد کو سماعت کے لیے بلایا جا رہا ہے تاکہ دستاویزات کی جانچ کی جا سکے۔حال ہی میں انیریبان کا ایک گانا بہت وائرل ہوا تھا جس کے بول تھے: "کاغذ، کاغذ ہم دکھائیں گے۔ دکھائیں گے ہی دکھائیں گے، کیونکہ کاغذ ہمارے پاس ہیں”۔ اب حقیقت میں انہیں اپنی شہریت اور ووٹر لسٹ میں نام برقرار رکھنے کے لیے وہی "کاغذ” حکام کو دکھانے ہوں گے۔اگرچہ ابھی تک اداکار کو باضابطہ نوٹس موصول نہیں ہوا ہے، لیکن لسٹ کے مطابق ان کا نام ان افراد میں شامل ہے جنہیں تصدیق کے لیے پیش ہونا پڑے گا۔

