پرولیا کی کان میں چھپا چین کو روکنے کا علاج

پرولیا کی کان میں چھپا چین کو روکنے کا علاج

ریئر ارتھ عناصر۔ نایاب زمینی دھاتی عناصر۔ پورولیا میں اب ان دھاتوں کی کھدائی شروع ہوگی۔ مرکز نے اس معدنی بلاک کے لیے نیلامی کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ پورولیا کے جھالدا-2 تحصیل کے تاہادری گاو¿ں کے بیکو ریئر میٹل بلاک کے لیے یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے نایاب معدنی وسائل کا بڑا حصہ چین کے پاس ہے۔ اب اگر بھارت میں اس کی کھدائی شروع ہوتی ہے تو بیجنگ (چین) پر دباو¿ پڑے گا، یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جی ایس آئی (جیولوجیکل سروے آف انڈیا) نے جو تحقیقی منصوبہ شروع کیا تھا، اس کام میں پورولیا میں یہ ریئر ارتھ دریافت ہوئی تھی۔ یہ نایاب زمینی معدنیات 17 دھاتی عناصر کا ایک خاص گروہ ہے۔ جسے نکالا جائے تو ریاست اور مرکز کی آمدنی میں کافی اضافہ ہوگا۔ اس معدنی منصوبے سے روزگار بھی پیدا ہوگا۔ اس سے قبل مرکز نے پورولیا دو نمبر بلاک کے بیلمہ گاو¿ں پنچایت کے کالا پتھر، رگھوڈی گاو¿ں کے دھاتی بلاک کے لیے نیلامی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ اب اس میں بیکو بھی شامل ہو گیا ہے۔

Back to top button
Translate »