کالی گھاٹ مندر میں اب علیحدہ پولیس چوکی بنے گی

کالی گھاٹ مندر میں اب علیحدہ پولیس چوکی بنے گی

لال بازار نے کالی گھاٹ مندر کے لیے علیحدہ پولیس چوکی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو کلکتہ کے پولیس کمشنر (سی پی) اجئے نند نے اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کیا۔ یہ پہلی بار ہے جب کلکتہ پولیس نے کسی مذہبی مقام کے لیے علیحدہ پولیس چوکی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کلکتہ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مندر کے قانون و نظم کو برقرار رکھنے کے لیے علیحدہ پولیس چوکی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، تخریب کاری یا دہشت گرد حملے کے خدشے کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کمشنر کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں کالی گھاٹ مندر کے حوالے سے مختلف حفاظتی خطرات سامنے آئے ہیں۔ لہٰذا تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے چوکی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ ایک انسپکٹر رینک کے پولیس افسر کی قیادت میں 20 پولیس اہلکار کالی گھاٹ پولیس چوکی میں تعینات ہوں گے۔ ان میں دو سب انسپکٹر (ایس آئی) یا سارجنٹ رینک کے ہوں گے۔ اس کے علاوہ آٹھ کانسٹیبل اور پانچ خواتین کانسٹیبل بھی ہوں گی۔

Back to top button
Translate »