بین الاقوامی کرکٹ ستاروں کے ساتھ کولکتہ کے اسکولی بچوں کی مشق

بین الاقوامی کرکٹ ستاروں کے ساتھ کولکتہ کے اسکولی بچوں کی مشق


کولکاتا12فروری :کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ایک تاریخی میچ سے قبل ایک منفرد تیاری دیکھنے کو ملی۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل، ہفتہ کو اٹلی کی قومی کرکٹ ٹیم نے 32 اسکولی بچوں کے ساتھ ایک خصوصی ‘کرکٹ کلینک’ میں حصہ لیا۔ میدان میں بیٹنگ، بولنگ، مصافحہ اور آٹوگراف کے تبادلے نے اس لمحے کو شہر کے لیے یادگار بنا دیا۔
یہ کرکٹ کلینک آئی سی سی اور یونیسیفunicef کے مشترکہ اقدام ‘کرکٹ فار گڈ’ (Cricket for Good) کا حصہ تھا۔ اطالوی کرکٹرز نے بچوں کو بیٹنگ اور بولنگ کے اہم گر سکھائے۔ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیان پیرو میادے نے بچوں کی تکنیک کی تعریف کی اور کہا کہ ان میں بہترین فاسٹ بولرز بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ مغربی بنگال میں یونیسیف کے سربراہ ڈاکٹر منظور حسین نے بچوں کے ‘کھیلنے کے حق’ اور اسکولوں میں ‘محفوظ کھیل کی جگہ’ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کی مجموعی نشوونما ممکن اطالوی کپتان وین میڈسن (Wayne Madsen) نے بچوں کو سکھایا کہ تماشائیوں کے شور کے باوجود کھیل پر توجہ کیسے مرکوز رکھی جاتی ہے۔ نوجوان کھلاڑی ہیرامن بیراگی اور 14 سالہ انوشکا سرکار نے اس تجربے کو ‘خواب کی تعبیر’ قرار دیا، جہاں انہیں فٹنس اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ ملا۔ایڈن گارڈنز کے تاریخی میدان پر کرکٹ اور بچوں کے جوش و خروش کا یہ سنگم اس بات کی یاد دہانی تھا کہ کھیل صرف مقابلہ نہیں بلکہ خوشی، سیکھنے اور خواب دیکھنے کا نام ہے۔

Back to top button
Translate »