راہل گاندھی کے تبصرے سے ترنمول کانگریس ناراض

راہل گاندھی کے تبصرے سے ترنمول کانگریس ناراض

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے حالیہ تبصرے پر ترنمول کانگریس (TMC) نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیریک او برائن نے اہم میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔ ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیریک او برائن نے راہول گاندھی کے ریمارکس پر اپنی پارٹی کے غصے سے کانگریس کی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔ احتجاج کے طور پر انہوں نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق، ڈیریک نے کانگریس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے خلاف "ون آن ون” (براہ راست) لڑائی میں کانگریس 90 فیصد معاملات میں ہاری ہے۔ اس کے برعکس، ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کو 77 فیصد معاملات میں شکست دی ہے، لہٰذا کانگریس کا رویہ ناقابل قبول ہے۔اس کشیدگی نے اپوزیشن اتحاد میں ایک نئی دراڑ پیدا کر دی ہے، جہاں علاقائی جماعتیں اب اپنی انتخابی کامیابیوں کی بنیاد پر کانگریس کے سامنے زیادہ سخت موقف اختیار کر رہی ہیں۔

Back to top button
Translate »