پہلے مرحلے کے چناﺅ کے بعد امیت شاہ نے کہا بی جے پی کو 110سیٹیں ملیں گی 

پہلے مرحلے کے چناﺅ کے بعد امیت شاہ نے کہا بی جے پی کو 110سیٹیں ملیں گی 

مغربی بنگال کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں تقریباً 93 فیصد ووٹنگ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گہری رات تک انتخابی تجزیہ کیا اور جمعہ کی صبح نیو ٹاو¿ن کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران اہم دعوے کیے۔مت شاہ کے مطابق، پہلے مرحلے کی 152 نشستوں میں سے بی جے پی کم از کم 110 نشستیں جیتنے کے بارے میں مکمل پراعتماد ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ریاست میں بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو خدشہ تھا کہ عوامی مہم میں نظر آنے والی حمایت ووٹوں میں تبدیل ہوگی یا نہیں، لیکن ووٹنگ کے فیصد نے اس خدشے کو دور کر دیا ہے۔ الیکشن
کمیشن کے مطابق 92.88 فیصد ووٹنگ ہوئی، جسے شاہ نے بے مثال قرار دیتے ہوئے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن، مرکزی افواج اور ریاستی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں بعد بنگال میں پہلے مرحلے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ 4 مئی کو نتائج آئیں گے اور 5 مئی کے بعد بنگال میں بی جے پی کا راج قائم ہوگا۔ امت شاہ نے اشارہ دیا کہ ریاست کا اگلا وزیراعلیٰ کوئی "باہر والا” نہیں بلکہ ایک خالص بنگالی ہوگا جو یہیں پیدا ہوا ہو اور جس نے بنگالی میڈیم اسکول سے تعلیم حاصل کی ہو۔
انہوں نے ترنمول کانگریس پر کرپشن کو ادارہ جاتی شکل دینے کا الزام لگایا اور وعدہ کیا کہ بی جے پی کے دور میں "کٹ منی” کا کلچر ختم ہوگا۔ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں خواتین رات ایک بجے بھی بے خوف ہو کر باہر نکل سکیں گی۔ انہوں نے آر جی کر اور سندیش کھالی کی متاثرہ خواتین کو ٹکٹ دینے کو خواتین کے تحفظ کی علامت قرار دیا۔امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ بنگال کے عوام نے اس بار "خوف سے بھروسے” کی طرف اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔
Back to top button
Translate »