دوسرے مرحلے میں ترنمول کھاتا ہی نہیں کھول پائے گی: مودی کا دیوانہ پن
دوسرے مرحلے میں ترنمول کھاتا ہی نہیں کھول پائے گی: مودی کا دیوانہ پن
پانی ہاٹی کے بعد باروئی پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریس پر شدید حملے کیے اور دعویٰ کیا کہ کئی اضلاع میں ممتا بنرجی کی پارٹی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے گی۔
مودی جی نے کہا کہ 4 مئی کے بعد بی جے پی بھاری اکثریت سے اقتدار میں آئے گی جس کے بعد ریاست کی بدحالی دور ہوگی۔ انہوں نے "ڈبل انجن” حکومت کا نعرہ دیتے ہوئے کہا، "پی ایم اور سی ایم ایک ساتھ، ترقی ہوگی دن رات۔” انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی کو آشیرواد دیں تاکہ وہ انہیں ترنمول کی بدعنوانی، سنڈیکیٹ راج، خواتین پر مظالم اور بے روزگاری سے "آزادی” دلا سکیں۔
وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ ترنمول حکومت دلت مخالف ہے اور مرکزی اسکیموں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ‘اجولا یوجنا’ کے تحت اس ضلع میں 11 لاکھ گیس کنکشن دیے گئے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ درج فہرست ذاتوں (SC/ST) کو ملے ہیں۔

