چناﺅ سے قبل ترنمول کی حمایت میں پوسٹ کرنے والا انفلوئنسر گرفتار
چناﺅ سے قبل ترنمول کی حمایت میں پوسٹ کرنے والا انفلوئنسر گرفتار
اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے تک ترنمول کانگریس کی حمایت میں سوشل میڈیا پر مسلسل اشتعال انگیز ویڈیوز پوسٹ کی جاتی رہیں، خاص طور پر بی جے پی کے ایم پیز اور ایم ایل اے کو نشانہ بنایا گیا۔ لیکن حکومت تبدیل ہونے کے بعد پوسٹس کا انداز بھی بدل گیا۔ تاہم اس سے بچاو¿ نہ ہو سکا۔ سوشل میڈیا پر ایک وقت میں اشتعال پھیلانے کے الزام میں اب پورولیا میں ایک انفلوئنسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پیر کی رات پورولیا تھانے کی پولیس نے اس کے علاوہ ضلع ترنمول کے یوتھ صدر کو بھی گرفتار کیا۔ ان پر اشتعال کے علاوہ باو¿ڑی برادری کے ایک نوجوان کو دھمکی دینے اور مارپیٹ کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ دونوں کو آج پورولیا عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری طرف، ضلع پریشد کے صدر سوجوئے بندھوپادھیائے سمیت تین افراد کی پولیس حراست ختم ہونے کے بعد انہیں بھی دوبارہ عدالت میں لے جایا جائے گا۔

