ایس ایس کے ایم اسپتال میں گائنوکلوجی اور لپروسکوپی کا سہہ روزہ فیلو شپ پروگرام کامیاب رہا : ڈاکٹر سراج احمد

ایس ایس کے ایم اسپتال میں گائنوکلوجی اور لپروسکوپی کا سہہ روزہ فیلو شپ پروگرام کامیاب رہا : ڈاکٹر سراج احمد

ایس ایس کے ایم اسپتال کے آڈیٹوریم میں سہ روزہ گائنو کلوجی اور لپروسکوپی کا فیلو شپ کا کامیاب پروگرام ہوا جس میں پورے ہندوستان کے سرجن نے حصہ لیا۔ یہ ایسی سرجری ہے جس کی ٹریننگ ہر جگہ نہیں ہوتی ہے۔ ایس ایس کے ایم اسپتال اس کے لئے بہتر اسپتال ہے۔ایس ایس کے ایم کے ڈیپارٹمنٹ آف سرجری نے ایسو سی ایشن آف ممبرسرجری آف انڈیا کے ساتھ مل اس سہہ روزہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ یہ ایک طرح کی مائیکرو سرجری ہے۔اس میں پورے ملک کے 250ڈاکٹروں نے حصہ لیاان میں 140گائنوکلوجسٹ تھے اور 110لپروسکوپی کے سرجن تھے۔ یہاں تین دنوں تک پریکٹیکل اور تھیوری کلاسیس چلے۔ان کا امتحان لیا گیا۔ کیسے مائکرولوجی سرجری کی جاتی ہے۔اس کا ٹسٹ لیا گیا۔ سا ت دنوں کے بعد اس کا ریزلٹ آجائے گا۔ جو پاس کریں گے انہیں سرٹیفیکٹ دے دیا جائے گا۔ نہایت ہی بہتر پروگرام تھا۔یہاں ایس ایس کے ایم اسپتال کے آڈیٹوریم میں ایک ساتھ دوطرح کی ٹریننگ ہوئی ایک گائنوکلوجسٹ کےلئے اور ایک لپروسکوپی کی۔ اس سے کسی کو کوئی دشواری نہیں ہوئی سبھی نے کان میں ہیڈ فون لگا رکھا تھا۔یہاں کوئی شور نہیں تھا۔ خاموشی کے ساتھ سب نے اپنا لیکچر سنا۔ اس سے ہال کا خرچ اور وقت دونوں بچ جاتے ہیں۔یہاں ایم سی کیو ٹسٹ کے ساتھ بائی وا ہوا۔یہاں اس پروگرام میں پورے ہندوستان کے سرجن نے حصہ لیا۔ راجستھان، ساﺅتھ انڈیا ، کشمیر کے علاوہ ویسٹ بنگال کے بھی ڈاکٹر اس پروگرام میں موجود تھے۔بنگال سے سو ڈاکٹر تھے۔جو فکلٹی تھے ان میں ایک نیشنل اور دو انٹر نیشنل تھے۔گجرات اور ساﺅتھ کے بھی فکلٹی آئے ہوئے تھے۔ایسو سی ایشن آف ممبر سرجری آف انڈیا کے صدر اور سکریٹری بھی آئے ہوئے تھے۔ایس ایس کے ایم کی طرح سے ڈاکٹر سراج احمد کنوینر کے طور پر یہاں موجود تھے۔ ان کے علاوہ ایچ او ڈی اور پرنب منڈل بھی موجود تھے۔ ہم تین لوگوں نے مل کر اس پروگرام کو چلا یا۔یہاں سرجن کو کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔پہلی بار یہاں ایسا ہواجو نہایت کامیاب رہا۔ یہاں جن لوگوں نے حصہ لیا وہ کاففی خوش تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگال صرف سیاست کے لئے مشہور تھا لیکن یہاں آکر لگا کہ یہاں ہیلتھ پر بڑا کام ہوا ہے۔صحت کے معاملے میں بھی یہ ریاست آگے ہے۔ان لوگوں نے کہا اچھی ٹریننگ ہوئی۔ ایس ایس کے ایم اسپتال کو ادارہ کے سنٹرل باڈی نے اس ٹریننگ کےلئے انتخاب کیا تھا۔ سات دنوں کے بعد اس ٹسٹ میں پاس ہونے والے ڈاکٹروں کو فیلو شپ کا سرٹیفیکٹ دے دیا جائے گا۔

Back to top button
Translate »