گیسٹ ہاوس کے نام پر انسانی اسمگلنگ! کولکاتا میں پولیس کارروائی، تین خواتین بچائی گئیں، چار گرفتار
گیسٹ ہاوس کے نام پر انسانی اسمگلنگ! کولکاتا میں پولیس کارروائی، تین خواتین بچائی گئیں، چار گرفتار
گیسٹ ہاو¿س کے پردے میں انسانی اسمگلنگ کا سلسلہ چل رہا تھا۔ ایک رضاکار تنظیم سے معلومات ملنے پر کولکاتا پولیس کی انسانی اسمگلنگ مخالف تحقیقاتی ٹیم نے منگل کو قصبہ کے راج ڈانگا مین روڈ پر واقع ایک گیسٹ ہاو¿س پر چھاپہ مارا اور کامیابی حاصل کی۔لال بازار کے ذرائع کے مطابق، اس کارروائی میں ایک 15 سالہ نابالغ سمیت تین خواتین کو بچایا گیا۔ دو اسمگلروں محمد آصف (31) اور مسکان پروین (24) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں گرفتار کولکاتا کے نادیال تھانہ علاقے کے رہائشی ہیں۔ اس کے علاوہ، گیسٹ ہاو¿س کے مینیجر آکاش گنگوپادھیائے (20) اور ریسپشنسٹ انمول ٹھاکر (24) کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کو راغب کرنے اور نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو شہر لا کر جنسی اسمگلنگ میں دھکیلنے کے الزامات پر مبنی تھی۔ بچائی گئی نابالغ کو قانونی تقاضوں کے مطابق ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تفتیش کار اس بات کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ اس پورے نیٹ ورک میں مزید کون ملوث ہے اور کیا اس طرح کے دیگر واقعات بھی ہوئے ہیں۔

