کولکاتا کا آج کا دن سرد ترین دن رہا سری نکیتن نے کالمپونگ کو پیچھے چھوڑا

کولکاتا کا آج کا دن سرد ترین دن رہا سری نکیتن نے کالمپونگ کو پیچھے چھوڑا


کولکاتا26دسمبر:کولکتہ میں کرسمس کے موقع پر درجہ حرارت 13.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، لیکن اس کے ٹھیک دوسرے ہی دن یعنی جمعہ کو سردی نے اپنی رفتار مزید تیز کر دی۔ پارہ 12 ڈگری کی حد میں گرنے سے جمعہ اب تک اس سیزن کا سرد ترین دن بن گیا ہے۔12.9 ڈگری سیلسیس (معمول سے 1.6 ڈگری کم)۔ جمعرات کو دن کا درجہ حرارت 21.2 ڈگری سے اوپر نہیں گیا (معمول سے 4.4 ڈگری کم)۔آسمان صاف رہے گا، تاہم صبح کے وقت ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ریاست کے مختلف حصوں میں شمالی ہواو¿ں کے زور نے ہڈیوں تک کپکپاہٹ پیدا کر دی ہے۔ سردی کے معاملے میں سری نکیتن نے پہاڑی علاقے کالمپونگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔علی پور محکمہ موسمیات نے کوچ بہار میں شدید سردی کی لہر (Cold Wave) کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ وہاں گھنی دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ (Visibility) تقریباً صفر ہو گئی ہے۔گھر سے باہر نکلتے وقت گرم کپڑوں کا استعمال لازمی کریں۔دھند کے باعث گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں اور فوگ لائٹس استعمال کریں۔

Back to top button
Translate »