عبد الکلام انٹر اسکول کراٹے ٹورنامنٹ میں ڈی پی ایس چمپئن ہوا

عبد الکلام انٹر اسکول کراٹے ٹورنامنٹ میں ڈی پی ایس چمپئن ہوا

فورتھ اے پی جے عبد الکلام انٹر اسکول اینڈ سینئر کراٹے چمپیئن شپ 2026کا شاندار انعقاد ہوا ۔ جس میں کافی تعداد میں اسکول کے بچوں نے حصہ لیا۔اس ٹورنامنٹ میں جو اسکول ونر ہوا ہے اس کا نام دہلی پبلک اسکول میگا سیٹی کولکاتا اور ویلس گلوبل اسکول ہوڑہ اس ٹورنا منٹ میں ونر اپ ہوا ہے۔ہوڑہ ضلع میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میںسماجی کارکن سنیل سنگھ، پرنیما مشرا، سنسی اسرائیل، سہان دیب برتو ہلدار، اجیت ورما، سنسی راج شیکھر چٹرجی، ایس کے وکو اور دیگر لوگ موجود تھے۔اس کراٹے ٹورنامنٹ میںجھار کھنڈ، بہار، آسام اور دیگر ریاستوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔اس ناک آﺅٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام امتیاز انصاری (نائب کھلاڑی و کوچ )نے شیتو رو کراٹے فیڈریشن کے ساتھ مل کر کیا۔اس ٹورنامنٹ میںکافی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا ان کے اس موقع پر ان کے گارجین اور کوچ موجود تھے۔امتیاز انصاری کھیلو انڈیا کھیلو کا گزشتہ پانچ برسوں سے اہتمام کر رہے ہیں۔ اس بار یہ جنوری 2027میں ہوا ۔ اس کے لئے انہوںنے لوگوں سے اس میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

Back to top button
Translate »