بنگال میں نبانہ کے نام پلیٹ کا رنگ بدل کر گیروا کر دیا
بنگال میں نبانہ کے نام پلیٹ کا رنگ بدل کر گیروا کر دیا
حکومت میں آنے کے بعد بی جے پی نے تمام چیزوں کا رنگ بدل کر گیروا کرنا شروع کردیا۔اسی کے ایک سلسلے کی کڑی کے طورپر نبانا کا نیم پلیٹ کا رنگ بدل کر گیروا کر دیا گیا۔ ترنمول دور کے نیلے سفید رنگ پر مختلف جگہوں پر گیروا رنگ کی تہہ چڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ اب ریاست کی انتظامی عمارت کے نام پلیٹ کا رنگ بھی بدل گیا۔ گزشتہ15 سالوں میں جو نام پلیٹ نیلے رنگ کی تھی، اب وہ گیروا رنگ کی ہو گئی ہے۔بنگال میں تبدیلی کے بعد ہی دیکھا گیا تھا کہ نبانہ کو گیروا روشنی میں ڈھانپ دیا گیا تھا۔ نئی حکومت کی تشکیل کے ڈھائی مہینوں کے اندر اب نبانہ کے نام پلیٹ کا رنگ بھی تبدیل کر دیا گیا۔ تاہم انتظامی حلقوں کا رنگ جیسے نیلا سفید تھا، ویسا ہی ابھی تک ہے۔ صرف عمارت کے اوپر جو ‘نبانہ’ کا پلیٹ ہے، اس کا رنگ تبدیل کیا گیا ہے۔ پیر کی صبح ہی دیکھا گیا کہ گیروا رنگ کا ‘نبانہ’ پلیٹ عمارت کے اوپر لگایا جا رہا ہے۔

