باروئی پور انکاونٹر میں تفتیشی ادارے کی تبدیلی کے مطالبے پر ہائی کورٹ میں مقدمہ

باروئی پور انکاونٹر میں تفتیشی ادارے کی تبدیلی کے مطالبے پر ہائی کورٹ میں مقدمہ

باروئی پور انکاونٹر میں تفتیشی ادارے کی تبدیلی کے مطالبے پر ہائی کورٹ میں مقدمہ
باروئی پور عصمت دری کیس میں انکاونٹر کے معاملے پر ایک بار پھر کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر ہوا ہے۔ تفتیشی ادارے کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی مفاد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ انسانی حقوق کے کارکن سجات بھدر نے دائر کیا ہے۔ مقدمہ دائر کرنے والے کا کہنا ہے کہ ریاستی پولیس نے انکاو¿نٹر کیا ہے، تو ریاست کا ادارہ کیسے تفتیش کر سکتا ہے؟ 18 اگست کو اصل مقدمے کے ساتھ اس مقدمے کی سماعت ہوگی۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تپوبرت چکرورتی اور جسٹس پارتھ سارتھی چٹوپادھیائے کی ڈویڑن بنچ میں یہ مقدمہ دائر ہوا ہے۔ اسی بنچ میں باروئی پور انکاو¿نٹر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے۔ مقدمہ دائر کرنے والے کا کہنا ہے کہ پولیس کی گولی سے ملزم کی موت ہوئی ہے، وہ کیسے تفتیش کریں گے؟ واضح رہے کہ ریاستی جاسوسی پولیس (سی آئی ڈی) انکاونٹر کی تفتیش کر رہی ہے۔

Back to top button
Translate »