درگا پوجا کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے کرشن نگر-راناگھاٹ روٹ پر کئی خصوصی ٹرینیں

درگا پوجا کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے کرشن نگر-راناگھاٹ روٹ پر کئی خصوصی ٹرینیں

شمالی اور جنوبی کولکاتا کے پوجا پنڈالوں میں صرف بتوں کے درشن کے لیے ہی بھیڑ نہیں ہوتی، بلکہ گزشتہ کئی برسوں سے مضافاتی علاقوں کی درگا پوجا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ صرف چھوٹے شہروں اور قصبوں سے لوگ کولکاتا میں درشن کے لیے نہیں آتے، بلکہ کولکاتا کے لوگ بھی مضافاتی علاقوں میں بتوں کے درشن اور پنڈالوں کی سیر کے لیے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے لوکل ٹرینوں میں مسافروں کا دباو¿ بڑھ جاتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نے سیالدہ مین لائن پر کئی خصوصی ٹرینیں چلانے کا انتظام کیا ہے۔
کرشن نگر، راناگھاٹ اور کلیانی روٹ پر خصوصی ٹرین خدمات فراہم کی جائیں گی۔ کرشن نگر-شانتی پور روٹ پر خصوصی ای ایم یو لوکل ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ اس سے رات گئے پوجا پنڈالوں کی سیر کے بعد گھر واپس آنے کے لیے ٹرین ملنے کی فکر مسافروں کی کم ہونے کی امید ہے۔

Back to top button
Translate »